تحریک انصاف نے سیاحت کے فروغ کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا ..
تازہ ترین : 1

تحریک انصاف نے سیاحت کے فروغ کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) تحریک انصاف نے سیاحت کے فروغ کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ۔تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی کی طرف سے جمع کروائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات غیر ملکیوں کیلئے پرکشش ہیں ۔انفراسٹریکچر نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں سیاح ان علاقوں کا رخ نہیں کررہے ۔لہٰذا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سیاحت کے فروغ کیلئے حکومت اپناکردار ادا کرے اور جن علاقوں میں انفراسٹرکچر پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے وہاں کام کیا جائے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/08/2017 - 16:00:26

اس خبر پر آپ کی رائے‎