اے سی سی اجلا س میں شرکت کیلئے نجم سیٹھی کولمبو پہنچ گئے

بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے ، نجم سیٹھی

جمعہ 11 اگست 2017 15:28

اے سی سی اجلا س میں شرکت کیلئے نجم سیٹھی کولمبو پہنچ گئے
کولمبو /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2017ء) چیئرمین پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے سری لنکا پہنچ گئے اور کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کولمبو روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 روزہ اجلاس میں اہم امور پر بات ہو گی۔

اجلاس میں انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ حکام سے پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی بورڈ کے ساتھ ہمارے تنازعات چل رہے ہیںتاہم کوشش ہے کہ سری لنکا سیریز کے آخری میچز پاکستان میں کھیلے جائیںجس کے لیے سری لنکا کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں