سمجھدار، ڈیسنٹ اور سانولے رنگ کے لڑکے پسند ہیں‘ شین جاوید

جمعہ 11 اگست 2017 14:16

سمجھدار، ڈیسنٹ اور سانولے رنگ کے لڑکے پسند ہیں‘ شین جاوید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) اداکارہ وماڈل شین جاوید نے کہا کہ رقص میری روح میں ہے مسلسل آٹھ گھنٹے تک رقص کرنے کا ریکارڈ بنا چکی ہوں۔ سکرین پر فٹ نظر آنے کے لئے روزانہ ورزش ضروری ہے۔ سمجھدار، ڈیسنٹ اور سانولے رنگ کے لڑکے پسند ہیں۔ شین نے بتایا میرا کوئی بینک بیلنس نہیں ہے اور نہ ہی کوئی بینک اکا?نٹ ہے۔ ساری دولت ماں اور باپ کے نام ہے۔

(جاری ہے)

شین جاوید نے کہا کہ میں نے دنیا بھر میں اپنی شناخت بنائی ہے۔ بھارت میں ایک کنٹریکٹ ہے جس کے تحت وہاں جا کر پرفارم کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا اپنا مقابلہ کسی کے ساتھ نہیں کرتی۔ نرگس بہت سینئر پرفارمر ہیں‘ وہ سٹیج کرتی ہیں جبکہ میں نے کبھی سٹیج میں کام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا مجھ سے کبھی کسی نے محبت کا اظہار نہیں کیا۔ رومانس پسند کم اور حقیقت پسند زیادہ ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں