ہمارے ملک کی فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے‘سٹارمیکر جرار رضوی

جمعہ 11 اگست 2017 14:16

ہمارے ملک کی فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے‘سٹارمیکر جرار رضوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اگست2017ء) سٹارمیکر جرار رضوی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی فلم انڈسٹری ایک بار پھر عروج کی جانب گامزن ہے لیکن اس کے لئے بہت وقت درکار ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں جرار رضوی نے کہا کہ دو سال کے دوران مسلسل پاکستانی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہو رہی ہیں جو کہ انتہائی خوش آئند ہے بھارت کے اداکاروں کا پاکستانی اداکاروں سے کوئی مقابلہ نہیں لیکن انہیں اپنے ملک میں بھرپور سپورٹ اور پروموٹ کیا جاتا ہے عروج و زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن جب کسی شعبے میں زوال سرایت کر جائے تو وہ لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انڈسٹری کے بڑوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے اور انڈسٹری کے بحران کے حل کیلئے اسکی بنیاد کو پکڑنا چاہیے یہاں اگر دوسرے شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے تو فلم انڈسٹری میں ایسا کیوں نہیں ہو سکتا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں