میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘مہر النساء
تازہ ترین : 1

میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘مہر النساء

میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘مہر النساء
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2017ء) اداکارہ ،ماڈل و پرفارمر مہرالنسانے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ سے کم مگر معیاری کام کو ترجیح دی ہے‘روائتی کام کرنے سے بہتر ہے کہ میں گھر بیٹھی رہوں۔ اپنے ایک انٹڑویو میں مہر النسا ء نے کہا کہ سفارشوں سے ایوارڈ لینے والوں میں سے نہیں ہوں شائقین کا اعتماد ہی سب سے بڑا ایوارڈ ہے میرے خلاف سازشیں کرنیوالے ناکام ہو رہے ہیں اور آج ڈرامہ شائقین مجھے نمبر ون سمجھتے ہیں۔

مہرالنسانے کہا کہ سفارش کے ذریعے ایوارڈ لیکر خود کو نمبر ون کہنے والی شائقین کو اب بیوقوف نہیں بنا سکتیں کیونکہ شائقین اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مجھے ہمیشہ بدنام کرنے کی کوشش کی لیکن ہر بار ایسا کرنیوالوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
وقت اشاعت : 11/08/2017 - 14:16:10

اس خبر پر آپ کی رائے‎