نواز شریف کو عدلیہ اور فوج سے ٹکراؤ نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، خفیہ اداروں کا سروے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 11 اگست 2017 13:38

نواز شریف کو عدلیہ اور فوج سے ٹکراؤ نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا، خفیہ اداروں کا سروے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اگست 2017ء) : (ن) لیگ کے سابق سربراہ اور نا اہل ہونے والے وزیراعظم کو پہلے ہی بتا دیا گیا تھا کہ وہ روڈ پاور شو میں کوئی اثر قائم کرنے میں کامیاب نہ ہوں گے ، لہذا وہ اس فیصلہ پر نظر ثانی کریں ، ان کو یہ مشورہ بھی دیا گیا تھا کہ وہ عدلیہ اور فوج سے ٹکراؤ پیدا نہ کریں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطاطق اخفیہ اداروں کے فیلڈ سروے کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نواز شریف روڈ پاور شو کے ذریعے کوئی سیاسی اثر قائم کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے لہذا وہ طاقت کے اظہار کرنے کے لئے کوئی اور پلان مرتب کریں ، سویلین خفیہ اداروں کے سروے کے مطابق مسلم لیگ ن یہ صلاحیت نہیں رکھتی کہ وہ کوئی بڑی ریلی نکال سکے لیکن نواز شریف نے خفیہ اداروں کے سیاسی میموزکو نظر انداز کر دیا ۔

خفیہ اداروں کے تجرباتی رپورٹس کے مطابق ن لیگ روایتی  سیاست کرنے والی جماعت ہے اور اس کی سیاسی تاریخ میں کوئی منظم اور بھر پور احتجاجی تحریک نہیں ملتی ، سولین اداروں کی محتاط گنتی کے مطابق نواز شریف موجودہ ریلی کے لئے راولپنڈی میں صرف 5ہزار کے قریب لوگ اکھٹے کرنے میں کامیاب ہو پائے ہیں اور اگر یہی صورتحال لاہور تک رہی تو مسلم لیگ ن کی ریلی لاہور پہنچنے پر بیس بائیس ہزار شرکا سے زائد شرکاء پر مشتمل نہ ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں