مرحب سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں نے نہیں کیا۔ عابد شیر علی

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 11 اگست 2017 13:31

مرحب سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں نے نہیں کیا۔ عابد شیر علی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11اگست ۔2017ء) مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر مملکت عابد شیر علی نے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے مرحب سے متعلق ٹوئٹ سے اظہار لاتعلقی کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے سوال کہ مرحب والے ٹوئٹ کی کیا حقیقت ہے کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ میں نے یہ ٹوئٹ نہیں کیا ۔ بات کو سیاست تک ہی مرکوز رکھیں جس بات سے میرا کوئی تعلق نہیں میں اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے اس سوال پر کہ آپ نے اکاوٴنٹ سے ٹوئٹ ہوا ہے کے جواب میں عابد شیر علی نے کہا کہ اپنے اللہ اور اس کے رسول پر جتنا میرا یقین ہے اُتنا آپ کا بھی نہیں ہو سکتا۔ یاد رہے کہ عابد شیر علی سابق وزیراعظم نواز شریف کے اسلام آباد سے لاہور ریلی کے ہر اول دستے میں شامل ہیں ۔ وہ میدان میں کارکنوں کا جوش بھی بڑھا رہے ہیں اور سوشل میڈیا کے میدان پر بھی ایک جنگ لگائے بیٹھے ہیں ۔ 1روز قبل انہوں نے ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ ”پہلے للکار رہے تھے کہ کہاں ہے مرحب۔۔۔ جب وہ میدان میں آیا تو برا مان گئے“۔ شعر میں جس مرحب کا ذکر کیا گیا ہے وہ اسلام کے ابتدائی زمانے میں یہودیوں کا سورما تھا۔ سوشل میڈیا پر عوام کی شدید تنقید کے بعد عابد شیر علی نے مجوزہ ٹوئٹ ختم کر دیا۔
مرحب سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں نے نہیں کیا۔ عابد شیر علی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں