انسان کبھی بھی مطمئن نہیں ہو سکتا لیکن ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے ‘ سعدیہ امام

جمعہ 11 اگست 2017 13:15

انسان کبھی بھی مطمئن نہیں ہو سکتا لیکن ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے ‘ سعدیہ امام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2017ء)ٹی وی کی نامور اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ پاکستان کا ٹی وی ڈرامہ عروج کے دور سے گزر رہا ہے اور اسے بر قرار رکھنے کے لئے ہمیں مزید محنت سے کام کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اپنے کیرئیر کے آغاز سے آج تک کسی بھی پراجیکٹ کو آنکھیں بند کر قبول نہیں کیابلکہ اس میں اپنے لئے منتخب کئے گئے کردار کا بغور جائزہ لیتی ہوں اور اگر اداکاری کا مارجن نظر آرہا ہو تو اسے نئے رنگ کے ساتھ نبھانے کی کوشش کرتی ہوں۔سعدیہ امام نے کہا کہ زندگی ہنسی اور خوشی کا حسین امتزاج ہے ،انسان کبھی بھی مطمئن نہیں ہو سکتا لیکن ہر حال میں خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں