میاں صاحب کو اقامے کی ضرورت کیوں پڑی، سینیٹرظفرعلی شاہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 11 اگست 2017 12:50

میاں صاحب کو اقامے کی ضرورت کیوں پڑی، سینیٹرظفرعلی شاہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 اگست 2017ء):سینیٹرظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم بار بار یہ کہتے ہیں کہ مجھے اقامہ اور بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل ہوا مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ میاں صاحب کو اقامہ کی ضرورت کیوں پڑی۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف صاحب بار بار اقامہ کا ذکر کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ بیٹے سے تنخواہ نا لینے پر مجھے نا اہل کیا گیا جبکہ اگر فیصلہ دیکھا جائے تو یہ واضح ہے کہ لندن کے فلیٹس اس کرپشن کیس کا حصہ تھے اور نا اہلی منی ٹریل پیش کرنے میں نا کامی پر ہوئی ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ایک ہی کیس پر دو مختلف پینل فیصلہ نہیں دے سکتے ۔موجودہ فیصلہ پچھلے فیصلے کا تسلسل ہے۔ 
انہوں نے دانیال عزیز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ دانیال عزیز آخر کا ر وزارت بھی لے بیٹھے اور نواز شریف کو بھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں