پوری قوم پانامہ زدہ حکمرانوں کو جمہوری انداز میں گھیرا ڈالے گی ،بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہوگا‘ اعتزاز احسن

سامنے آکر مقابلہ کرنے کی بجائے چھپ کر وار کرنا (ن) لیگ کا ماضی ہے ،ڈٹ کر مقابلہ کرینگے‘ انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 1 جنوری 2017 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے مرکزی رہنما سینیٹر اعتراز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران کے آمرانہ ہتھکنڈے ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہیں ، لاہور میں بلاول بھٹو کی زیر قیادت پارٹی کے یوم تاسیس اورآصف علی زرداری کی وطن واپسی سے مقبولیت کے دعویدار حکمرانوں کے چہروں کی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں ،پوری قوم پانامہ زدہ حکمرانوں کو جمہوری انداز میں گھیرا ڈالے گی جس کے بعد ان کے پاس بچ نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

ایک انٹر ویو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ والے سامنے آکر مقابلہ کرنے کی بجائے ہمیشہ چھپ کر وار کرتے ہیں او ریہ ان کا ماضی ہے ۔ (ن) لیگ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی سات روزہ تقریبات کا دبائو برداشت نہیں کر سکی اور اس میں حصہ لینے والوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ہم ہرگز ڈرنے والے نہیں بلکہ میدان میں رہ کر آمرانہ ہتھکنڈوں کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے پارلیمنٹ میں آنے سے نہ صرف اپوزیشن مزید مضبوط ہو گی بلکہ ایوان کے اندر بھی حکومت کے گرد گھیرا تنگ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک کوئی بھی غیر جمہوری اقدام نہیں کیا ہم عوام کی طاقت سے جمہوری انداز میں پانامہ زدہ حکمرانوں کو گھیرا ڈالیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت انہیں اس سے بچا نہیں سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں