اداکارحیدرسلطان رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے
تازہ ترین : 1

اداکارحیدرسلطان رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے

لاہور ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) پاکستانی ٹی وی اداکارحیدرسلطان رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے۔ نجی ٹی ویکے مطابق اداکارحیدرسلطان رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئے ہیں، انکی شادی کی شاندارتقریب نیو گارڈن ٹائون کے مقامی شادی ہال میں ہوئی جس میں دلہااوردلہن کی فیملی اوران کے عزیز اقارب نے شرکت کی۔ انہوں نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر یہ خوشخبری اور شادی کے لمحات کی چند تصاویر مداحوں سے شئیر کی ہیں ۔
وقت اشاعت : 01/01/2017 - 16:00:10

اس خبر پر آپ کی رائے‎