پاناما لیکس اپنے منطقی انجام پر پہنچنے کے قریب ہے سال نو شریف خاندان کے لئے عبرت ..
تازہ ترین : 1

پاناما لیکس اپنے منطقی انجام پر پہنچنے کے قریب ہے سال نو شریف خاندان کے لئے عبرت کا سال ہو گا‘سعدیہ سہیل رانا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ کچھ لوگ شریف خاندان کی ایجنٹی کر کے عمران خان کے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب ہوں گے عمران خان عوام لیڈر ہے اُن کی کو ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے مسلم لیگ ن اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے۔

انہوں نے جاوید ہاشمی کے بیانات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ موصوف مسلم لیگ ن کی ٹکٹ پر 2018 کے الیکشن لڑنا چاہتے ہیں اس لئے وہ اپنے آقائوں کو خوش کرنے کے لئے جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاناما لیکس اپنے منطقی انجام پر پہنچنے کے قریب ہے سال نو شریف خاندان کے لئے عبرت کا سال ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان ہی ہیں جنہوں نے عوام کے حقوق کا بیڑہ اُٹھا رکھا ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے پر زور دیتے ہیں لیکن سابقہ حکومتوں کی طرح حکومت وقت بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتی ہے دھاندلی سے اقتدار میں آنے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2017 - 15:40:16

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :