لاہور ،ْبادامی باغ ٹرک ٹکر سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق

اتوار 1 جنوری 2017 15:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) لاہورکے علاقہ بادامی باغ دو موریہ پل کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 22 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بادامی باغ دو موریہ پل کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، ٹرک کی ٹکر سے 22 سالہ نوجوان حسن موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر کے ٹرک ڈرائیورکی تلاش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں