سالانہ تین روزہ کوٹنگ شو لاہور ایکسپو سینٹر میں 19 جنوری سے شروع ہو گا

شو میں پاکستان کی کوٹنگ انڈسٹری کی مصنوعات اور نئی ٹیکنالوجیز و تخلیقات کی نمائش کی جائیگی

اتوار 1 جنوری 2017 15:40

لاہور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) سالانہ تین روزہ کوٹنگ شو لاہور ایکسپو سینٹر میں 19 جنوری سے شروع ہو گا جو 21جنوری تک جاری رہے گا ،شو میں پاکستان کی کوٹنگ انڈسٹری کی موجودہ پراڈکٹس کے ساتھ ساتھ نئی ٹیکنالوجیز اور تخلیقات کی نمائش کی جائیگی۔ شو میں مینو فیکچررز،فارمولیٹرز،سپلائرز،ڈسٹری بیوٹرز،ٹریڈرز،اسٹاکسٹ،ڈیلرز،پروسیس انجینئرزاور پینٹ سے وابستہ کوالٹی منیجرز شریک ہونگے،اس شو میں پیکیجنگ،پرنٹنگ،فیبریکیشن اور کیمیکل انڈسٹری میں استعمال ہونے والے Resins اور Solvents, پر تبادلہ خیال کیا جائیگا ،شو میں پاکستان کے ساتھ ساتھ غیر ملکی خریداروں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔

یہ شو مصنوعات کی وسیع ورائٹی کیلئے ون اسٹاپ شاپ ہے جہاں پینٹ،پاؤڈر کوٹنگ،سرفیس کوٹنگ سمیت دیگر مصنوعات دستیاب ہونگی اور خریدار اپنی ضروریات کے مطابق خام مال ،تیار مصنوعات،مشینری،آلات،ٹیکنیکل لنسلٹنسی خدمات سے استفادہ کرسکیں گے ۔

(جاری ہے)

شو میں بی ٹو بی میٹنگ کے ذریعے نمائش کنندگان نہ صرف موثر انداز میں اپنی مصنوعات کی تشہیر کرسکیں گے ۔

بن رشید گروپ کے سی ای او معظم کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کوٹنگ انڈسٹری کیلئے اس قسم کے ایونٹس کے انعقاد کے سلسلے میں ہمیں انفرادی حیثیت حاصل ہے اور اس شو میں ان مصنوعات کی تشہیر کے ذریعے نمائش کنندگان کو ملکی و غیر ملکی خریداروں کی سہولت ہوگی ،نمائش میں 225سے زائد نمائش کنندگان اپنی مصنوعات کی نمائش کرینگے جبکہ نمائش میں آنے والے شرکاء کی تعداد10ہزار سے زائد رہنے کی توقع ہے ،کانفرنس کا ایجنڈا کوٹنگ انڈسٹری کی جانب سے ترقی کیلئے ’’تکینکی جدت،نئے میٹریل اور موثر میتھوڈولوجیز‘‘ اپنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں