کامرس نیوز*

محکمہ آبپاشی کی بھل صفائی مہم تیزی سے جاری ہی:امانت اللہ شادی خیل بھل صفائی مہم میں 579منتخب نہروں سے بھل نکالی جا رہی ہے۔وزیر آبپاشی

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) صوبائی وزیر آبپاشی و چیئرمین پیڈا امانت اللہ خان شادی خیل نے کہا ہے کہ بھل صفائی مہم پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔ اس حوالے سے چیف انجنیئرپلاننگ اینڈ ریویو کیپٹن(ر) عبدالقدیر خان کی زیر سربراہی ٹیم صوبے میں بھل صفائی مہم پر عملدرآمد کی رفتار کا روزانہ کی بنیادوں پر جائزہ لیتی ہے۔

(جاری ہے)

آج یہاں بھل صفائی مہم کے حوالے سے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ اس مہم میں 6کینال زونز کی 579منتخب شدہ نہروں میں بھل نکالی جا رہی ہے۔ ان نہروں کی کل لمبائی 3727میل ہے۔ جبکہ بھل صفائی پر لاگت کا کل تخمینہ 408ملین روپے لگایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس مہم کے دوران 480لاکھ مکعب فٹ بھل نکالی جائے گی۔صوبائی وزیر نے بھل صفائی مہم کے حوالے سے مزید بتایا کہ یہ مہم دو مراحل میں مکمل کی جائے گی اور 30جنوری تک روزانہ کی بنیاد پر بھل نکالی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھل صفائی کا مقصد نہروں سے فالتوں مٹی نکال کر انہیں گنجائش کے مطابق چلانا ہے۔ اس طرح ٹیلوں تک پانی کی فراہمی میں مدد ملتی ہے اور نہری پانی کے ضیاع کا بھی سدباب ممکن ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں