جہانیاں: گن مین نے گرین لائن ایکسپریس کو حادثہ سے بچالیا

ریلوے کے گن مین نے ٹریک ٹوٹا ہوا دیکھ کر ٹرین کو سرخ جھنڈی دکھا کر سکھ بیاس سٹیشن کے قریب روک لیا

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

جہانیاں: گن مین نے گرین لائن ایکسپریس کو حادثہ سے بچالیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) پٹڑی ٹوٹنے کے باعث گرین لائن ایکسپریس حادثہ سے بال بال بچ گئی۔ گن مین نور محمد سکھ بیاس سٹیشن کے قریب پٹرولنگ کررہا تھا اس دوران اسے پٹڑی کا ایک فٹ ٹکڑا ٹوٹا ہوا نظر آیا اس نے لودھراں، خانیوال کارڈ لائن پر کراچی سے راولپنڈی جانے والی نان سٹاپ ٹرین گرین لائن ایکسپریس آگئی جس پر ریلوے کے گن مین نے ٹریک ٹوٹا ہوا دیکھ کر ٹرین کو سرخ جھنڈی دکھا کر سکھ بیاس سٹیشن کے قریب روک لیا جس سے ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی، اس دوران ترین نصف گھنٹہ تک کھڑی رہی۔

(جاری ہے)

بعدازاں ٹریفک مرمت کرکے ٹرین کو خانیوال روانہ کردیا گیا۔ سٹیشن ماسٹر سعید احمد خان کا کہنا ہے کہ یہ تخریبی کارروائی نہیں ہے بلکہ شدید سردی کی وجہ سے لائن ٹوٹی، ریلوے حکام نے ملتان ڈویڑن میں گینگ مین نور محمد کی حاضر دماغی کی وجہ سے گرین لائن اور مال گاڑی کو حادثے سے بچانے پر 5ہزار روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں