پاناما لیکس پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے،ڈاکٹر مراد راس

اتوار 1 جنوری 2017 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پاناما لیکس پر تمام اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ہے ملک کا ہر فرد پاناما لیکس کا منطقی انجام دیکھنے کا خواہاں ہے اپنے آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کا معاملہ حل ہونے کے قریب ہے عوام خوشخبری سنیں گے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ن کے چار سالہ دورِ حکومت میں عوام کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں ہر طبقہ کے افراد سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت بن چکی ہے پورے ملک میں تحریک انصاف کا ووٹ بڑھ رہا ہے تحریک انصاف کے دو ٹوک موقف نے اس مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ کرپشن کے معاملے میں تحریک انصاف کے دو ٹوک موقف کی پوری قوم نے تائید کی ہے پاناما لیکس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تحریک انصاف پرعزم ہے عوام کرپٹ حکمرانوں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں عنقریب عوام کی خواہشات پوری ہونے والی ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں