2016ء میں 28کے قریب ادیب ‘ فنکار و گلوکار‘کھلاڑی اور ہنرمند ہم سے جدا ہوئے

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

لاہور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء)2016ء کا سال ہمیں 28کے قریب فنکاروں ہنرمندوں کی جدائی دے گیا۔ان میںکالم نگار اور ادیب انتظار حسین،موسیقار روپن گھوش،اداکارہ وہدایت کارہ شمیم آراء،اعجاز احمد گوریلا،قوال امجد حسین صابری،فلمسٹار حبیب،شاعر ناصر علی ناصر،تھیٹر فلم کے اداکار الیاس انجم،براڈکاسٹر آغا ناصر،رائیٹر فاطمہ ثریا بجیا،ٹی وی پروڈیوسر یاور حیات،گلو کار جنید جمشید،گلوکارہ معشوق سلطان،پشتو کے اداکار عمر دراز خلیل اداکار رتن کمارٹی وی اداکار بے نظیر اعوان مصور ایس ایم اقبال،شاعرہ نسرین انجم بھٹی،ریڈیو صداکارہ واداکارہ فریحہ ناز،صدا کار حیدر عباس،ریوڈیو کمپئر اصغر ملک،گلوکار اے نیر،اداکارہ سنگم رانا،قسمت بیگ،نشا ملک،اداکار لاڈلا،سینمااونر نادر لطیف منہاس،اداکارہ قندیل بلوچ،فلساز اداکار ڈاکٹر مسعود احسان،فلم ڈائریکٹر ایم اکرم ، سدا کار منیر نادر ، کرکٹر شعیب محمد اور عبدالستار ایدھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

2016ء میں اداکار ریحان ، سیما بیگم ، افضال احمد ،ہمایوں قریشی، فلم صحافی فدا احمد کاردار،جمیل قریشی، پرویز راہی بیماری میں مبتلارہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں