معروف گلوکارہ نرمل شاہ نے اپنے نئے گانوں کی آڈیو ویڈیو مکمل کرلی
تازہ ترین : 1

معروف گلوکارہ نرمل شاہ نے اپنے نئے گانوں کی آڈیو ویڈیو مکمل کرلی

لاہور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء)معروف گلوکارہ نرمل شاہ نے اپنے نئے گانوں کی آڈیو ویڈیو مکمل کرلی۔وہ یہ البم رواں برس میں جلد ریلیز کرینگی۔نرمل شاہ نے ایک ملاقات میں بتایا کہ البم میں ارود پنجابی اور سرائیکی زبان کے گانے شامل کئے ہیں اور ہرقسم کے میوزک میں شائقین کے ذوق کو مدنظر رکھاہے۔انہوں نے بتایا کہ میرے گانوں کی ویڈیو ہدایت کار نوید رضا نے دی ہے جبکہ متعدد نئے ماڈلز نے بھی حصہ لیا ہے جن میں وفا ملک،فیصل بٹ،ذیشان اور خود نرمل شاہ شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 01/01/2017 - 15:10:30

اس خبر پر آپ کی رائے‎