شان‘معمررانا‘سعود‘کامران شاہد‘ریما خان‘ہمایوں سعید و دیگر نئے سال میں فلمیں بنانے کے خواہشمند

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

لاہور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء)نئے سال 2017ء میں ایک مرتبہ پھر معروف فلمسازوں اداکاروں اور ہدایت کاروں نے نئی فلمیں بنانے اور پاکستان فلم انڈسٹری کو ترقی دینے کی منصوبہ بندی کی ہے۔

(جاری ہے)

ان میں اداکار شان،معمررانا،سعود،کامران شاہد،ریما خان،یاسر نواز،ہمایوں سعید،ہدایت کارہ سنگیتا،اقبال کشمیری،حسن عسکری،ساحر لودھی،جاوید شیخ،ہدایت کار امین اقبال اور دیگر شامل ہیں۔متذکرہ لوگوں کی نئی فلمیں کچھ 2016ء میں شروع ہوگئی تھیں جبکہ کچھ فلمیں رواں برس شروع ہوکر جلد ریلیز کی جائینگی۔فلموں کو معیاری اور جدید ٹیکنالوجی کے مطابق بنایا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں