فلم ‘ٹی وی اور تھیٹر کے فنکاروں نی2017ء کو شوبز اور ملک بھر کیلئے ترقی کا سال قرار دیدیا

تمام فنکار ‘فلمساز و ہدایتکارنئے سال میں ملک بالخصوص لاہور کی فلم انڈسٹری اور شوبز کی ترقی کیلئے پر عزم

اتوار 1 جنوری 2017 15:10

لاہور۔یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2017ء) نئے سال کے آغاز کو خوش آمدید کہتے ہوئے فلم ٹی وی اور تھیٹر کے فنکاروں نے اسے شوبز اور ملک بھر کیلئے خوش آئند اور ترقی کا سال قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں خدا نے نیا سال 2017ء دکھایا ہے، اس برس فلم انڈسٹری خاص طور پر لاہور کی کی فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے زیادہ سنجیدگی سے کام کرنے کی ضرورت ہے، سینئر اداکارہ بہار بیگم نے کہا کہ میری پہنچان فلم انڈسٹری ہے اور میں اس کی خوشحالی اور ترقی کیلئے دعا گو ہوں، ادکار غلام محی الدین نے کہا ہے کہ ہمیں معیاری اور خوبصورت فلموں کی طرف توجہ دینا ہوگی،اداکارہ صائمہ نے کہا کہ خدا کرے کہ نیا سال لاہور کی فلمسازی کیلئے بہتر سال ثابت ہو، اداکار شفقت چیمہ نے کہا ؂کہ میری ایک ذاتی فلم رواں برس ریلیز ہوگی‘ خدا کرے میری فلم انڈسٹری کو عروج ملے، ہدایت کار سید نور نے 2017ء میں نئے جذبے سے نئی فلموں کا آغاز کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ رواں برس فلم انڈسٹری میں استحکام لائیں گے، اداکار و ہدایتکار شان نے کہا ہے کہ رواں برس معیاری فلمیں بنا کر اسے عروج دینے کی ضرورت ہے، اداکار ندیم نے کہاہے کہ 2017ء فلم انڈسٹری کیلئے اچھا سال ثابت ہو گا، ہدایت کار الطاف حسین نے کہا کہ اب نئے لوگوں کا دور ہے وہ بہتر کام کرنے کیلئے سینئرز سے راہنمائی لیں اور معیاری فلمیں بنانے پر زور دیں، ہدایت کار حسن عسکری نے کہاکہ اب جدید ٹیکنالوجی اور نئے موضوعات سے فلم انڈسٹری کی ترقی ہوگے، اداکار معمر رانا نے کہا کہ وہ 2017ء میں ذاتی فلم کی نمائش کرینگے اور انڈسٹری کی بہتری کیلئے کام کرینگے، اداکارہ وہدایتکارہ ریما نے نے کہا کہ 2017ء ہماری فلم انڈسٹری کیلئے بہتر سال ہوگا،فلمساز وتقسیم کار چوہدری اعجاز کامران نے کہا کہ 2017ء ہماری فلم انڈسٹری کے عروج کا سال ہے، اس سال ہم نئی منصوبہ بندی اور جوش سے کام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں