نئے سال کے آغاز پر مساجد میں ملکی سلامتی ، استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں

نمازیوں نے باران رحمت کیلئے بھی خدا کے حضورت گڑا گڑا کر دعائیں مانگیں ، مختلف مقامات پر نماز استقاء بھی ادا کی گئی

اتوار 1 جنوری 2017 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) نئے سال کے آغاز پر نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی ، استحکام اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، نمازیوں نے باران رحمت کیلئے بھی خدا کے حضور گڑ گڑا کر دعائیں مانگیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سال 2017ء کے کے آغاز پر ملک بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں آنے والے نمازیوں نے ملک پاکستان کی سلامتی ، استحکام ،خوشحالی اور دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں ۔

نمازیوںنے باران رحمت کے لئے بھی خدا کے حضور گڑگڑا کر دعائیں مانگیں ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف مقامات پر گزشتہ روز بھی نماز استقاء ادا کی گئی جس میں خدا کے حضورت اپنے گناہوں کی معافی طلب کرنے کیساتھ بارش کے برسنے کیلئے دعائیں کی گئیں۔علاوہ ازیں لاہور سمیت ملک بھر کے گرجا گھروںمیں بھی سال نو کے سلسلہ میں خصوصی دعائیہ تقریبات منعقد ہوئیں جس میں مسیحیوں نے ملک و قوم کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں