پنجاب مقامی اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام بن چکا ہے ‘ آزاد علی ..
تازہ ترین : 1

پنجاب مقامی اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام بن چکا ہے ‘ آزاد علی تبسم

وزیراعلیٰ شہبازشریف کی متحرک قیادت سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء)مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے بہترین پالیسی اپنائی گئی ہے،وزیراعلیٰ شہبازشریف کی متحرک قیادت سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اورون ونڈو آپریشن کے تحت سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب مقامی اوربین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مقام بن چکا ہے اور سرمایہ کاروں کو پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف انتہائی محنتی اور متحرک ہیں اوران کی شفاف پالیسیوں کی بدولت ہم نے سرمایہ کاری کیلئے پنجاب کا انتخاب کیا ہے ۔

ٹرانسپورٹ ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اورٹیکسٹائل سیکٹر میں سرکاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔انہوںنے کہا کہ شریف برادران پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے ضرور ہمکنار کریں گے۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کا بڑا پوٹنشل موجود ہیں اور پنجاب پاکستان کا دل ہے جہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پنجاب میں ترکی کی متعددکمپنیاں کام کررہی ہے اور ہم اس تعاون کو مزید بڑھانا چاہتے ہیں

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2017 - 13:30:43

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :