حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے ،ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا‘ عرفان دولتانہ

بجلی کے 3 منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہیں‘ رکن پنجاب اسمبلی

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت کا دامن کرپشن سے پاک ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا گیا ہے اور پنجاب میں گیس کی بنیاد پر لگنے والے بجلی کے 3 منصوبوں میں شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے قوم کے 112 ارب روپے بچائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نچلی سطح سے اوپر تک کرپشن اوربدعنوانی کے خلاف زیروٹالرنس کے بہتر نتائج سامنے آ رہے ہیں۔پاکستان کرپشن کے خاتمے کیلئے کامیاب کوششیں کرنے والاجنوبی ایشیاکا واحد ملک ہے دنیا بھر میں موجودہ حکومت کی جانب سے کرپشن کے خلاف موثر اقدامات کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں اور قومی خزانے کی ایک ایک پائی قوم کی امانت سمجھ کردیانتداری کے ساتھ عوام کی فلاح پر صرف کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں