آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ کو اپنا ہدف بنائونگا ،ْ محمد عرفان

موقع کو اپنا پہلا اور آخری موقع سمجھ کر بہترین کارکردگی دکھانے کویقینی بناؤں گی ،ْ گفتگو

اتوار 1 جنوری 2017 13:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے طویل القامت فاسٹ باؤلر محمد عرفان نے کہا ہے کہ وہ ایک روزہ سیریز میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ کو اپنا ہدف بنائیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے بعد 13 جنوری کو ایک روزہ سیریز کا آغاز ہوگا جس کیلئے قومی ٹیم کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا۔

محمد عرفان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہوگئے تھے تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے بعد قومی ٹیم کا بھی حصہ بن گئے ہیں۔ٹیم میں منتخب ہونے پر محمد عرفان نے کہاکہ میں سلیکٹرز اور انتظامیہ کا مشکور ہوں جنھوں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور ٹیم میں منتخب کیا۔آسٹریلیا کے خلاف بہترین کارکردگی کا عزم کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں اس موقع کو اپنا پہلا اور آخری موقع سمجھ کر بہترین کارکردگی دکھانے کویقینی بناؤں گی۔

(جاری ہے)

طویل القامت فاسٹ باؤلر 2016 میں انجری کے باعث قومی ٹیم کے ساتھ مسلسل بیرونی دوروں میں نہیں جاسکے تاہم اب اپنی فٹنس کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ وہ کافی عرصے سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اور ون ڈے میں بھی مصروف رہے ہیں۔وہ اس وقت فارم میں ہیں اور اپنی فارم کو پاکستان اور ٹیم کے لیے سود مند بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔اپنے قد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف بلے بازوں کو خوف زدہ کرنے والے عرفان نے کہا کہ میں واحد باؤلر ہوں جس کا قد اتنا لمبا ہے اور مجھے اس کا فائدہ حاصل ہے اس لیے آسٹریلیا کی تیز وکٹوں پر اس صلاحیت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے بلے بازوں کو آؤٹ کروں گا۔

محمد عرفان نے کہا کہ میرا پہلا ہدف اسمتھ ہیں کیونکہ وہ اس وقت بہترین فارم میں ہیں لیکن میں اپنے معمول کی باؤلنگ سے انھیں آؤٹ کروں گا۔عرفان نے کہاکہ ورلڈکپ کے ابتدائی دومیچوں میں میرے لیے مشکلات پیش آئی تھیں لیکن اب میں ان وکٹوں کا عادی ہوں اور صحیح جگہ پر باؤلنگ کروں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں