شوبز میں آنے کے بعد میرے لائف سٹائل میں بڑی تبدیلی آئی ہے‘ ارشدخان

مجھے ہر صورت اپنی روایات کی پاسداری کرنی ہے ،ایسا کوئی اقدام نہیں کرونگاجس سے میرے گھروالوںکو سبکی کا سامنا کرنا پڑا

اتوار 1 جنوری 2017 12:30

شوبز میں آنے کے بعد میرے لائف سٹائل میں بڑی تبدیلی آئی ہے‘ ارشدخان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے کے بعدشوبز کی دنیا میںقدم رکھنے والے ارشدخان نے کہا ہے کہ اس شعبے میں آنے کے بعد میرے لائف سٹائل میں بڑی تبدیلی آئی ہے ،عزت اورذلت اوپر والے کے ہاتھ میں ہے اورصرف ایک تصویر کے بعدمجھے اتنی شہرت ملنااس کاواضح ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میںانہوںنے کہاکہ چائے کا کھوکھا میر ااپنانہیں تھا میں وہاں ملازمت کرتاتھا مگرمیری وجہ سے چائے کے کھوکھے کوبھی شہرت مل گئی ہے ۔

ارشد خان نے کہا کہ مجھے ہر صورت اپنی روایات کی پاسداری کرنی ہے اور میں ایسا کوئی بھی اقدام نہیں کروں گاجس سے میرے گھروالوںیامیرے خاندان کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ارشد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دن بدن میری مصروفیات میں اضافہ ہورہاہے جسے مینج کرنے میں مشکلات کا سامناہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں