نوربخاری اور ماہ نورمنہ بولی بہنیںبن گئیں
تازہ ترین : 1

نوربخاری اور ماہ نورمنہ بولی بہنیںبن گئیں

ایک تقریب کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کو اپنی انگوٹھیاںپہنائیں

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جنوری2017ء)اداکارہ نوربخاری اور ماہ نورمنہ بولی بہنیںبن گئیں ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روزایک تقریب کے دوران اداکارہ نوربخاری اوراداکارہ ماہ نوراپنی انگوٹھیاںایک دوسرے کو پہنا کر منہ بولی بہنیںبن گئیں۔ اس موقع پر گلوکارولی حامد خان،وارث بیگ سمیت دیگر فنکاربھی موجود تھے ۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کے ساتھ مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ۔ اس حوالے سے ماہ نور کا کہنا ہے کہ نور انتہائی خوبصورت اداکارہ اورنفیس شخصیت کی مالک ہیں ہیں ۔ ان سے ملنے کے بعدہر انسان کو ایسا لگتاہے کہ جیسے نورسے برسوںکی شناسائی ہو ۔
وقت اشاعت : 01/01/2017 - 12:30:26

اس خبر پر آپ کی رائے‎