اگر کسی نے اپنی زندگی میں عشق یا حسن کو نہ پوچا ہو تو اس نے کچھ نہیں کیا ‘راحت کاظمی

انسان دوست ‘ حسن پرست ہوں،تنہائی میں کتاب پڑھنا پسند ہے ‘انٹر ویو میں گفتگو

اتوار 1 جنوری 2017 12:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جنوری2017ء) سینئر اداکار راحت کاظمی نے کہا ہے کہ انسان دوست اور حسن پرست ہوں ،اگر کسی نے اپنی زندگی میں عشق یا حسن کو نہ پوچا ہو تو اس نے کچھ نہیں کیا ،تنہائی پسند ہوں اور ایسے میں کتاب پڑھنا پسند ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں راحت کاظمی نے کہا کہ اپنی زندگی میں جو کچھ کرنا چاہا وہ کیا ہے اور یہ سب چیزیں مثبت تھیں ۔ میں انسان دوست ہوں اور ایسے لوگ میری کمزوری ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حسن پرست ہوں ۔ اگر کسی نے اپنی زندگی میں عشق نہیں کیا یا حسن کو نہیں پوچا تو اس نے کیا کیا ۔ قدرت نے جس چیز بھی چیز میں حسن پیدا کیا ہے مجھے ہر وہ چیز پسند ہے ۔ انہوںنے کہا کہ تنہائی پسند ہوں اور ایسے میں کتاب پڑھتا ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں