بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں بہترین لوگوں کو عہدے دیئے ہیں ‘ قاضی احمد سعید ..
تازہ ترین : 1

بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں بہترین لوگوں کو عہدے دیئے ہیں ‘ قاضی احمد سعید

بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں بہترین لوگوں کو عہدے دیئے ہیں ‘ قاضی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں بہترین لوگوں کو عہدے دیئے ہیں ہم پنجاب کے نو منتخب عہدیداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں یہاں سے جاری ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ نو منتخب عہدیداران پیپلز پارٹی کو پنجاب میں اپنی اساس پر بحال کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

پیپلز پارٹی پنجاب میں ان کی قیادت میں نئے جوش و جذبے کے ساتھ آگے بڑھ گی پیپلز پارٹی کا ہر جیالا بھٹو ازم کا پیغام اور فلسفہ پورے پاکستان میں پہنچانے کے لئے پُرعزم ہے۔ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں حکمران جماعت کا بھرپور مقابلہ کیا ہے اور سابق صدر آصف علی زرداری کے ویژن کے مطابق ہر جگہ انتخابی عمل میں حصہ لیا اور خالی میدان چھوڑ ا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور محاز آرائی کو ترک کرنے سے قاصر رہی ہے مسلم لیگ ن ہارس ٹریڈنگ کی بانی ہے یہ ہمیشہ چور رستوں سے اقتدار میں آتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کی ہے اور عوام کے حقوق کی ترجمانی کی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/11/2016 - 17:27:33

اس خبر پر آپ کی رائے‎