چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ آج عدالت عالیہ کے میوزیم اور یادگاری ٹکٹ کاافتتاح کریں گے

جمعہ 25 نومبر 2016 17:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) لاہور ہائی کورٹ کی ایک سو پچاس سالہ تقریبات کے سلسلہ میں عدالت عالیہ کے میوزیم کے افتتاح اور یادگاری ٹکٹ کے اجراء کے حوالے تقریب آج ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے عدالت عالیہ لاہور کے مرکزی لان میں منعقد ہوگی جہاں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ عدالت عالیہ میوزیم اور یادگاری ٹکٹ کی رونمائی کریں گے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں فاضل چیف جسٹس ضلعی عدلیہ لاہو ر کی جانب سے منعقدہ جوڈیشل کانفرنس میں بھی خصوصی شرکت کریں گے، مذکورہ کانفرنس پی سی ہوٹل میں سہ پہر دو بجے شروع ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں