عمر اکمل کی دوران سفر بس میں ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
تازہ ترین : 1

عمر اکمل کی دوران سفر بس میں ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2016ء) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کی دوران سفر بس میں ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ،بنگلہ دیش لیگ میں شریک پاکستانی کھلاڑی نے اپنی ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی کی فرمائش پر ڈانس کیا ۔گینگنم کے بعد اب بس ڈانس بھی منظر عام پر آگیا ۔ بنگلہ دیش لیگ کی ٹیم راجشاہی کنگز کے کپتان ڈیرن سیمی کی فرمائش پر پاکستانی کرکٹر عمر اکمل بلے باز سے ڈانسربن گئے اور بس ڈانس متعارف کروا دیا ۔ عمر اکمل کے ٹھمکوں نے پوری بس میں ہلچل مچا دی اور ساتھی کھلاڑیوں سے بھرپور داد وصول کی ۔ عمر اکمل نے ویسٹ انڈین کرکٹر کیرسک ولیمز کو بھی اپنے ساتھ نچایا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/11/2016 - 16:32:54

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :