آج تک بولڈ کردار کی وضاحت ہی نہیں کی جا سکی ‘ لائبہ خان نیازی

جمعہ 25 نومبر 2016 16:28

آج تک بولڈ کردار کی وضاحت ہی نہیں کی جا سکی ‘ لائبہ خان نیازی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2016ء) اداکارہ لائبہ خان نیازی نے کہاہے کہ آج تک ہم لوگ بولڈ کردار کی وضاحت ہی نہیں کر سکے کہ اصل میں بولڈ کردار کہتے کسے ہیں ، پاکستانی فلموں میں تو بولڈ کردار نہ ہونے کے برابر ہے ، بالی ووڈ کی ہر فلم میں لازمی کسی اداکارہ کا بولڈ کردار ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’ این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم اور ڈرامے میں ڈاکو اور ڈاکٹر ،تانگے بان کو اس کے کردار کے مطابق ہی لوازمات دیئے جاتے ہیں تو اس کے کردار کی پہچان ہوتی ہے ، اگرا کوئی برا ہے تو اس کو اسی انداز میں ہی لوگوں کے سامنے پیش کرنا ہوتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بولڈ کردار کے بارے میں علم ہے کہ بولڈ کس کو کہا جاتا ہے ، اگر مجھے کسی فلم میں بولڈ کردار کی پیشکش ہوئی تو میں ضرور کروں گی مگر اس حد تک کہ لوگوں کو اپنی فیملی کے ساتھ اس بولڈ کردار کو دیکھنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہ ہو ۔ لائبہ خان نیازی نے کہا کہ پاکستانی فلموں میں تو بولڈ کردار نہ ہونے کے برابر ہے ، بالی ووڈ کی ہر فلم میں لازمی کسی اداکارہ کا بولڈ کردار ہوتا ہے اس کے باوجود بھی سب لوگ اس کو دیکھتے اور پھر پسند کرتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں