فرنیچر کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ،ْ فرنیچر کے معاملے پر سابقہ حکومت کی پالیسی ہی چل رہی ہے، فی الحال بھارت کے ساتھ درآمدات و برآمدات جاری ہیں تاہم معاملے کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھا جا رہا ہے، معاملات زیادہ خراب ہونے کی صورت میں فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق کیا جائے گا، خرم دستگیر خان

جمعہ 25 نومبر 2016 16:01

لاہور۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء) وفاقی وزیر برائے صنعت و تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ فرنیچر کی درآمدات اور برآمدات پر پابندی لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ،ْ فرنیچر کے معاملے پر سابقہ حکومت کی پالیسی ہی چل رہی ہے۔ وہ گزشتہ روز ایکسپو سنٹر میں 6 ویں انٹیریئر پاکستان نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فرنیچرکے کاروبارکو انڈسٹری کادرجہ حاصل ہے ۔ نمائش میں فرنیچر کی اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ اور ڈیزائننگ رکھی گئی ہیں تاکہ لوکل اور غیر ملکی کنزیومرز فائدہ اٹھاسکیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں فرنیچربنانے والے ماہرکاریگروں کی کمی نہیں، دنیا میں ایسے ممالک بہت کم ہیں جہاں پاکستان جیسا فرنیچر بنایاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نمائش کامطلب فرنیچر انڈسٹری کوعالمی سطح پر فروغ دینا ہے ۔

کنٹرول لائن پر پیچیدگی کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فی الحال بھارت کے ساتھ درآمدات و برآمدات جاری ہیں تاہم معاملے کو روزانہ کی بنیاد پر دیکھا جا رہا ہے، معاملات زیادہ خراب ہونے کی صورت میں فیصلہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت کے مطابق کیا جائے گا۔ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کے اضافے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی نے اپنے حلقوں میں جانا ہوتا ہے ان کی بھی ضروریات ہیں اس لئے تنخواہیں بڑھائی گئی ہیں تاہم بلوچستان اسمبلی ممبران کی تنخواہیں اب بھی زیادہ ہیں ،ْ اس موقع پر انہوں نے ریسورس بک 2016ء والیم ون کا افتتاح بھی کیا۔ اس کتاب میں فرنیچر کے بارے میں تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں