ْ پاکستانی دریائوں کا پانی بند کر نے کا بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہو گا‘چوہدری محمدسرور

جمعہ 25 نومبر 2016 14:57

ْ پاکستانی دریائوں کا پانی بند کر نے کا بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہو گا‘چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستانی دریائوں کا پانی بند کر نے کا بھارتی اقدام جنگ کے مترادف ہو گا‘ حکومت نر یندری مودی کی پاکستان کا پانی بند کر نے کی دھمکی کا معاملہ اقوام متحد ہ میں اٹھائے‘ افواج پاکستان اور پوری قوم متحد ہے بھارت پاکستانی دریائوں کا پانی بند کر کے اپنی ہی موت کو دعوت دیگا ’بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ہر روز نئے ڈرامے کر رہا ہے مگراسکی تمام سازشیں ناکام ہو ں گی اور دنیا کی کوئی طاقت مسئلہ کشمیر کی آواز کو دبا نہیں سکتی بھارت کو آخر کار مسئلہ کشمیرکو حل کر نا ہی ہوگا ۔

جمعہ کے روز اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے کشمیر ی رکن احمد زبیر جرال کی قیادت میں کر نیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے یکطرفہ طور پر کوئی بھی فیصلہ نہیں کر سکتا اور نر یندر مودی کو چاہیے وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں کیونکہ بھارت کے وزیر اعظم کی پالیساں صرف امن ہی نہیں بھارت کے بھی خلاف ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کی آزادی کی تحر یک کو دبانے میں ناکامی کے بعد اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور ہر روز کوئی نئی دھمکی دے رہا ہے لیکن بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ افواج پاکستان اور پاکستان کے عوام ہر محاز پر دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں اور بھارت کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کو بھارت کی دھمکیوں کا معاملہ اقوام متحدہ میںا ٹھنا چاہیے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں