(ن) لیگ نوازشریف کے بچائو کیلئے 24آئینی ترامیم لا رہی ہے، ہم بھر پور مخالفت کر یں گے ‘ اعتزاز احسن

نوازشر یف کے وکلاء نے انکو بتادیا ہے سپر یم کورٹ سے بچنا مشکل ہے، اس لیے حکومت سپر یم کورٹ کے اپنے خلاف فیصلے کی صورت میں اپیل کیلئے قانون سازی کر رہی ہے ’شہباز شر یف نے لاہور کو ڈاکوئوں کے ہاتھوں تھما دیا ہے اور شر یف برادارن مال بنانے میں مصروف ہیں‘(ن) لیگ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں عوام سے کوئی سرکار ہے اور نہ ہی انکی تر جیح امن وامان کا بہتر بنانا ہے پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 25 نومبر 2016 14:57

(ن) لیگ نوازشریف کے بچائو کیلئے 24آئینی ترامیم لا رہی ہے، ہم بھر پور مخالفت کر یں گے ‘ اعتزاز احسن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ نوازشریف کے بچائو کیلئے 24آئینی ترامیم لا رہی ہے ہم بھر پور مخالفت کر یں گے ‘نوازشر یف کے وکلاء نے انکو بتادیا ہے سپر یم کورٹ سے بچنا مشکل ہے اس لیے حکومت سپر یم کورٹ کے اپنے خلاف فیصلے کی صورت میں اپیل کیلئے قانون سازی کر رہی ہے ’شہباز شر یف نے لاہور کو ڈاکوئوں کے ہاتھوں تھما دیا ہے اور شر یف برادارن مال بنانے میں مصروف ہیں‘(ن) لیگ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں عوام سے کوئی سرکار ہے اور نہ ہی انکی تر جیح امن وامان کا بہتر بنانا ہے ۔

جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جب (ن) لیگ والوں کے سرپر پڑی ہے تو انکو اب جلدی جلدی24آئینی تر امیم کر نا یاد آگیا ہے مگر پیپلزپارٹی نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وزیر اعظم کے بچائو کیلئے (ن) لیگ جو24آئینی ترامیم کر رہی ہے اس کی شدید مخالفت کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا اپنے دفاع کیلئے پانامہ لیکس کے معاملے میں کیس انتہائی کمزور ہیں اور وزیر اعظم نوازشر یف کو انکے وکلاء نے بھی بتادیا ہوگا کہ اس کیس سے بچنا مشکل ہے اس لیے اب (ن) لیگ اپنے وزیر اعظم کو بچانے کیلئے قانون سازی کا سہار الے رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں امن وامان کی صورتحال بہت زیادہ خراب ہوچکی ہے لاہور میں ٹر یفک سگنلز پر لوگ لٹ رہے ہیں اور پولیس شر یف خاندان کی حفاظت میں لگی ہوئی اور شر یف برادارن مال بنانے میں مصروف ہیں جب شر یف برادران اپنے مال میں لگے رہیں گے تو لاہور میں کچھ ڈاکے اور قتل وغارات ہو رہی ہے وہ تو ہونی ہی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شر یف نے لاہور کو ڈاکوئوں کے ہاتھوں تھما دیا ہے اور شر یف برادارن مال بنانے میں مصروف ہیں (ن) لیگ کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں عوام سے کوئی سرکار ہے اور نہ ہی انکی تر جیح امن وامان کا بہتر بنانا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں