قومی ہاکی ٹیم کی جونیئرورلڈ کپ میں شرکت تاحال غیر یقینی

بھارت کے لیے ویزوں کا اجرا تاحال نہ ہو سکا،منتظمین نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق مانگ لی

جمعہ 25 نومبر 2016 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کی بھارت میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں شرکت غیر یقینی ہو تی جا رہی ہے۔ بھارت کے لیے ویزوں کا اجرا تاحال نہ ہو سکا ۔تفصیلات کے مطابق جونیئر ہاکی ورلڈ کپ8دسمبر سے بھارت کے شہر لکھنو میں کھیلا جائے گا، پاکستان کی ٹیم تیاریوں میں مصروف ہے، حکومتی این او سی مل چکا لیکن تاحال ویزے جاری نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف کے سیکریٹری شہباز سینئر کاکہنا ہے کہ منتظمین نے شام تک ایونٹ میں شرکت کی تصدیق مانگی ہے۔ لیکن ویزوں کے بغیر تصدیق کرنا ممکن نہیں ہے۔ ویزوں کے لیے درخواستیں بروقت دی گئی ہیں۔ امرتسر سے لکھنو کے لیے بکنگ بھی کرا چکے ہیں۔ ویزے جاری کرنا بھارت کے اختیار میں ہے پی ایچ ایف صرف انتظار کر سکتی ہے۔شہباز سینئرنے مزید کہا کہ منتظمین اپنی جگہ صحیح ہیں، انہیں انتظامات کرنے ہیں۔ شرکت کی تصدیق کر کے ایونٹ میں نہیں جا سکے تو ہمیں جرمانہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر ورلڈ کپ میں نہ جانا پاکستان ہاکی کے لئے نقصان دہ ثابت ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں