کوئی معاشرہ خواتین کو حقوق دیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا : وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواتین پر تشدد کی روک تھام کے عالمی دن پر پیغام

جمعہ 25 نومبر 2016 13:19

کوئی معاشرہ خواتین کو حقوق دیے بغیر ترقی نہیں کر سکتا : وزیر اعلیٰ پنجاب کا خواتین پر تشدد کی روک تھام کے عالمی دن پر پیغام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین پرتشددکی روک تھام کیلئے موثرقانون سازی کی گئی ہے۔کوئی معاشرہ خواتین کوحقوق دیئے بغیرترقی کی منازل طے نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

خواتین پرتشددکی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انکا کہنا تھا کہ خواتین پرتشدد خلافِ انسانیت عمل ہے،حقوقِ نسواں کیلئے سب کومذہبی،سماجی اوراخلاقی ذمہ داریاں نبھاناہوں گی۔

خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلیے تمام وسائل بروئے کارلانیکاعہدکرناہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ معیشت کی ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،اس دن کومنانے کا مقصدخواتین پرتشددکی روک تھام کی کوششوں کوتیزکرناہے۔خواتین کوبااختیاربنائے بغیرخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔خواتین کے حقوق کاتحفظ قومی فریضہ ہے جوہمیں کامیابی سے انجام دیناہوگا۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں