ڈرامہ سیریل ’’دکھ کم نہ ہوں گے ‘‘میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھر پور ہے‘ مینال خان

جمعہ 25 نومبر 2016 12:55

ڈرامہ سیریل ’’دکھ کم نہ ہوں گے ‘‘میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھر پور ہے‘ مینال خان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) اداکارہ و ماڈل مینال خان نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریلدکھ کم نہ ہوں گے میں میرا رول پاور فل اور پرفارمنس سے بھر پور ہے‘ان دونوں ڈراموں میں میرے کام کو پسند کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں مینال خان نے کہا کہ بھارت سمیت پوری دنیا کے ساتھ مشترکہ فلم سازی کو فروغ دینا ہوگا اس سے فلم کے لیے نئی مارکیٹ کے ساتھ کچھ سیکھنے اور کرنے کا موقع ملے گا۔مینال خان نے کہا کہ اداکاری، رقص، اداکاری اورگائیکی میں ہمارے پاس باصلاحیت افراد کی کمی نہیں ہمارے پاس ایسے فنکار موجود ہیں جو کم تجربے کے باوجود پرفارمنس میں منجھے ہوئے فنکاروں سے کم نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں