اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے قسمت بیگ کے نام پر فنکاروں کی امداد کیلئے فائونڈیشن بنانے کا اعلان کر دیا

جمعہ 25 نومبر 2016 12:55

اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے قسمت بیگ کے نام پر فنکاروں کی امداد کیلئے فائونڈیشن بنانے کا اعلان کر دیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) اسٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے قسمت بیگ کے نام پر فنکاروں کی امداد کیلئے فائونڈیشن بنانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہنی شہزادی نے ’’قسمت بیگ فائونڈیشن ‘‘بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہ قسمت بیگ کو ہمیشہ کیلئے شوبز میں میں زندہ رکھنے کیلئے میں نے انکے نام پر فائونڈیشن بنانے کا اعلان کیا ہے جسکے لیے میری دیگر شوبز فنکاورں سے بھی بات چیت چل رہی ہے اور ہم بہت جلد اس حوالے سے باقاعدہ آغازکریں گے اور یہ فائونڈیشن غر یب فنکاروں کی مالی امداد سمیت انکو دیگر سپورٹ دیگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں