اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے بعد انکی ہمشیرہ ستارہ بیگ کا شوبز سے چھوڑ نے کا فیصلہ‘سیکورٹی گارڈز بھی رکھ لیے ‘ذرائع

جمعہ 25 نومبر 2016 12:55

اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے بعد انکی ہمشیرہ ستارہ بیگ کا شوبز سے چھوڑ نے کا فیصلہ‘سیکورٹی گارڈز بھی رکھ لیے ‘ذرائع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 نومبر2016ء) اداکارہ قسمت بیگ کے قتل کے بعد انکی ہمشیرہ ستارہ بیگ کا شوبز سے چھوڑ نے کا فیصلہ جبکہ اپنی حفاظت کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کی خدمت بھی حاصل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قسمت بیگ کی ہمشیرہ ستار ہ بیگ بھی اسٹیج ڈراموں اور پشتوں فلموں میں کام کررہی ہیں لیکن اپنی بہن کے قتل کے بعد اب ستارہ بیگ نے فی الحال شوبز چھوڑ نے کا فیصلہ کر لیا ہے اور امکان ہے کہ وہ اب لاہور سے باہر کہیں منتقل ہو رہی ہیں اور اپنی سیکورٹی کیلئے بھی گارڈ رکھ لیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں