خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن ، گلشن راوی میں آج مینا بازارلگے گا

جمعرات 24 نومبر 2016 22:53

لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء)خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر آج25نومبر کو04:30بجے شام مون مارکیٹ گرائونڈ، گلشن راوی میں خواتین کیلئے مینا بازار کا اہتمام کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب میں چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیور و صباء صادق اورصوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاںکی اہلیہ بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ مینا بازار کی رنگارنگ تقریب میں برائڈل ، میوزیکل اور میجیکل شوز کا بھی اہمتام کیا جارہا ہے۔ مینا بازار میں بچوں کے لئے جھولے ، خواتین کے مہندی کے سٹال کے ساتھ ساتھ فوڈ اسٹال کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ تقریب کے ملک کے نامور سنگرز اور مزاحیہ فنکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں