شہید مریم مختیار جیسی بیٹیاں پوری قوم کیلئے روشنی کی کرن ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب
تازہ ترین : 1

شہید مریم مختیار جیسی بیٹیاں پوری قوم کیلئے روشنی کی کرن ہیں ،وزیراعلیٰ پنجاب

․ لاہور۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شہید پائلٹ مریم مختیار کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مریم مختیار پرپوری قوم کو فخر ہے اوروہ پاکستان کی بہادر بیٹی اورپوری قوم کیلئے رول ماڈل ہے۔ فلائنگ آفیسر مریم مختیار خداداد صلاحیتوں کی مالک تھیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہید مریم مختیار جیسی بیٹیاں پوری قوم کیلئے روشنی کی کرن ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ پاک فضائیہ میں مریم مختیار کی شمولیت نے دنیا پر واضح کردیا تھا کہ پاکستانی خواتین کا اعتماد،حوصلہ اورجذبہ ترقی یافتہ ممالک کی فعال خواتین سے کسی طرح بھی کم نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ جس قوم کے پاس مریم مختیارجیسی باصلاحیت اورجراتمند بیٹیاں ہوں وہ ہمیشہ سرخروہوتی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/11/2016 - 22:53:52

اس خبر پر آپ کی رائے‎