وزیراعلیٰ شہبازشریف کاسائنسدان پروفیسر ڈاکٹر مظفر احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت
تازہ ترین : 1

وزیراعلیٰ شہبازشریف کاسائنسدان پروفیسر ڈاکٹر مظفر احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ شہبازشریف کاسائنسدان پروفیسر ڈاکٹر مظفر احمد کے انتقال ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عالمی شہرت یافتہ سائنسدان اور پنجاب یونیورسٹی شعبہ زوالوجی کے سابق پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر مظفر احمدکے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کوجوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مایہ ناز انٹا مولو جسٹ ڈاکٹر مظفر احمد مرحوم نے اپنی ریسرچ کے ذریعے دنیا میںنمایاں مقام حاصل کیا اور ملک و قوم کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی اپنے شعبے میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 24/11/2016 - 22:53:50

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :