دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں قیام امن کیلئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات قابل قدر ہیں‘پروفیسرساجد میر

ایک ایسے سپہ سالارکی ضرورت ہے جسکی قیادت میں فوج اسلامی دنیا کی بہترین اور طاقتور فوج بنے اور ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کا حقیقی معنوں میں مقابلہ کرسکے

جمعرات 24 نومبر 2016 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2016ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور ملک میں قیام امن کے لیے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خدمات قابل قدر ہیں، امید ہے نیا آرمی چیف بھی وطن عزیزکی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا حقیقی محافظ ہو گا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عالمی حالات خصوصا بھارت کے ساتھ تنائو کے تناظر میں نئے آرمی چیف کے لیے بڑے چیلنجز ہو ں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان اقتصادی ترقی کے جس تیز رفتار سفر پر گامزن ہے اسی طرح ملک کا دفاع ناقابل تسخیر ہو نا بھی ناگزیر ہے۔ ہمیں ایک ایسے سپہ سالارکی ضرورت ہے جسکی قیادت میں فوج اسلامی دنیا کی بہترین اور طاقتور فوج بنے اور ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کا حقیقی معنوں میں مقابلہ کرسکے۔بھارت کے جنگی جنون کا منہ توڑ جواب دینا چاہیے۔اسکی جارحیت جنگ کی طرف لے جارہی ہے۔عالمی برادری کیا بڑی جنگ کا انتظار کررہی ہے۔ اقوام متحدہ بھی خاموش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک بھارت کشیدگی ایک نئی عالمی جنگ کی جانب دھکیل سکتی ہے۔بھارت کو چاہیے کہ وہ ہوش کے ناخن لے،کشمیر سے اپنے مظالم کی توجہ ہٹانے کے لیے وہ سرحدی کشیدگی کو ہوا دے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں