لاہور ہائی کورٹ، غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج

جمعہ 1 جنوری 2016 20:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے غیرت کے نام پر بیٹی کے قتل کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ معاشرے میں غیرت کے نام پر قتل افسوس ناک ہے ریاست اور معاشرے کے خلاف جرم میں صرف صلح ہی ضمانت کے لئے کا فی نہیں۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کے رہائشی غلام یاسین نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر اپنی بیٹی شاہدہ کو قتل کر دیا تھا۔ ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ غیرت کے نام پر بڑھتی ہوئی قتل و غارت افسوس ناک ہے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ 2004ء میں قوانین میں ترمیم ہو چکی ہے ، تر میم کے بعد اس جرم میں صلح مخصوص شرائط اور ٹرائل کورٹ کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکتی

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں