نئے سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کے حوالے سے علم نجوم کے ماہرین کے اہم انکشافات

جمعہ 1 جنوری 2016 17:42

نئے سال میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں کے حوالے سے علم نجوم کے ماہرین کے اہم انکشافات

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء ) نئے سال کی آمد پر علم فلکیات اور علم الاعدادکے ماہرین کی طرف سے مختلف شعبوں کے حوالے سے پیش گوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ممتاز ماہر علم نجوم شیخ طارق اقبال نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ 2016ء میں پاکستانی ٹیم بادشاہ ہوتے ہوئے بھی کچھ حاصل نہیں کرسکے گی۔

(جاری ہے)

2016ء کا عدد 9ہے جو ایک روحانی عدد ہے ،پاکستانی ٹیم کے ستاروں اور9کے عدد کا مشترکہ جائزہ لیا جائے تو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہے گی ،انفرادی طور پر ریکارڈ بھی بنیں گے تاہم ٹیم مجموعی طور پر کوئی بڑی کامیابی حاصل کرتی نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر سال 2016ء میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔علم جفر کے ماہر کامران اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے زائچے قومی ٹیم کے موافق نہیں ہیں ،یہ کھلاڑی اتحاد اوریگانگت کے حوالہ سے ٹیم کو متاثر کریں گے۔جون2016ء کے بعد نحوست کے سائے چھٹنے شروع ہوجائیں گے جس کے بعد ٹیم قوم کے لئے خوشخبری لاسکتی ہے۔ٹیم بیک وقت بادشاہ اور فقیر کی کیفیت سے دوچار رہے گی۔ ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں