بھارت کو علاقے کا تھانیدار اور بڑا بھائی تسلیم کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں،سراج الحق

جمعہ 1 جنوری 2016 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کو علاقے کا تھانیدار اور بڑا بھائی تسلیم کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کی زیر صدارت منصورہ میں مرکزی شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکمران قومی یکجہتی کو دا? پر لگا رہے ہیں اور بھارت کو علاقے کا تھانیدار اور بڑا بھائی تسلیم کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو کالاباغ ڈیم کی طرح متنازعہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ اس منصوبے پر چھوٹے صوبوں کے تحفظات کو دور نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا مزیدتھا کہ وفاق اور سندھ میں رسہ کشی سے کرچی آپریشن کے ثمرات کو ضلائع کیا جا رہا ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ خطے میں امن و امان کیلئے مضبوط پاک افغان تعلقات ضروری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں