پیف کی ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ ماہ رواں میں منعقد ہوگا
تازہ ترین : 1

پیف کی ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ ماہ رواں میں منعقد ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم جنوری۔2016ء )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مفت تعلیم کے منصوبہ ایجوکیشن ووچر سکیم سے منسلک سکولوں کا سالانہ کوالٹی ایشورنس ٹیسٹ رواں ماہ جنوری میں منعقد ہوگا۔ اس ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد پارٹنر سکولوں کی تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لینا ہے۔اس حوالے سے سکول پارٹنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ووچر کے ذریعے مفت تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی کلاس وائز ووچر کا پی اور کلاس وائز سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم ریکارڈ کا پرنٹ بمعہ تصویر کی سکول میں موجودگی کو یقینی بنائیں۔

وقت اشاعت : 01/01/2016 - 16:36:10

اس خبر پر آپ کی رائے‎