وزیر اعلیٰ پنجاب نے خواتین کے داعش میں شمولیت اختیا ر کرنے کے معاملے پرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی

جمعہ 1 جنوری 2016 16:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے لاہور سے خواتین کے شدت پسندتنظیم داعش میں شمولیت اختیا ر کرنے کے معاملے پرمشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ٹیم میں حساس اداروں سمیت انسداد دہشتگردی سیل کے افسران شامل ہوں گے۔ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تینوں ایف آئی آرز سمیت خواتین کو اس طرف راغب کرنے اور ان کے جانے کے حوالے سے تفصیلی تحقیقات کر کے اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں