رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے حکومت اور تاجروں کے تعلقات مستحکم ہونگے‘ پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن

جمعہ 1 جنوری 2016 15:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء )آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن نے وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم کے اجراء کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ حکومت اور تاجروں کے تعلقات بہت مستحکم ہونگے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں خواجہ ندیم سعید وائیں اور زاہد مقصود بٹ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاجروں کے لیے ریلیف پیکیج کا اجراء اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ تاجروں کو معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھتی اور اسے درپیش مسائل ہر قیمت پر حل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رضاکارانہ ٹیکس ادائیگی سکیم سے ایک طرف تو ٹیکس نیٹ کو وسعت ملے گی اور دوسری طرف موجودہ ٹیکس دہندگان پر سے بوجھ کم ہوگا جو پہلے ہی اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹیکس ادائیگی کا نظام آسان بنائے اور ایک صفحے پر مشتمل ٹیکس ریٹرن فارم اردو زبان میں جاری کرے تاکہ تاجر باآسانی ٹیکس ادائیگی کا فریضہ ادا کرسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں